پشاور : (ویب ڈیسک ) پولیس لائن مسجد دھماکا کیس میں اہم پیشرفت، حملہ آور کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملک سعد پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث ہے، افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبرسے ہے جسے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا ۔
واضح رہے کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھما کے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔