کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

Published On 17 March,2023 05:06 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement