قصور: (دنیا نیوز) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر کوٹ رادھا کشن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان ڈکیتی، رہزانی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گینگ کو پکڑا۔
ملزمان نے دوسرے علاقوں میں بھی ڈیڑھ درجن کے قریب سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔