اوٹاوا: (ویب ڈیسک ) کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس چیف کا بتانا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے ، اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔