راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دباؤ سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئند ہے، قوم جان دے سکتی ہے، اثاثوں پر سمجھوتا نہیں کرسکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی، آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کروانے کا حکم سب کیلئے ہے۔
دوست ممالک موجودہ حکومت کوسمجھتے ہیں اس لیے6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرارہےاورIMFسٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی ہم بجلی پیٹرول گیس کےنرخ بڑھارہے ہیں لاہورمیں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہےجس سےپوراصوبہ متاثرہےچوروں اورچوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی90دن میں الیکشن آئین کاسب کوحکم ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 17, 2023
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں اس لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کرا رہے اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر رہا، حکمران بجلی، پٹرول، گیس کے نرخ بڑھا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے کل اپیل دائر کی ہوئی ہے، اگر میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا۔