راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے، انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی، رات ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں، صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، آج اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے ایکسیڈنٹ کا بیانیہ بنایا، درویش ظل شاہ کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پوری نہیں کرتی۔
پی ڈی ایم پھٹ چکی ہےانتخاب میں نہیں احتساب میں جائےگی امریکہ کی تنہائی اورچین کی کامیابی خطے میں بڑی خبرہےIGاورمحسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلندہ ہےپہلےعمران خان کوقاتل کہاپھردرویش کےاکیسڈنٹ کابیانہ بنایا نانی اوربلورانی کہتی ہےمیچ اُس وقت کھلیں گےجب پلیراورامپائراُن کےہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 12, 2023
انہوں نے کہا کہ نانی اور بلو رانی کہتی ہے میچ اس وقت کھیلیں گے جب پلیئر اور امپائر ان کے ہوں گے، فیصل آباد میں نانی کے لیے 30 گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکا میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کا حصہ ہیں
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4 سال ہاؤس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے، 15 دن تو کیا نوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔
سعودی عرب معافی مانگ کربھاگنےاورلندن میں4سال ہاؤس ریسٹ رہنےسےپاکستان میں اصولوں کےلیےجیل جاناقابل افتخارہے15دن توکیانوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے IMFسےتو معاہدہ دورکی بات ہےابھی دوست ملکوں سےخیرات اورزکوۃبھی نہیں ملی رات ڈراؤنا خواب دیکھتےہیں صبح دفعہ144لگادیتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 12, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے تو معاہدہ دور کی بات ہے ابھی دوست ملکوں سے خیرات اور زکوۃ بھی نہیں ملی، امریکا کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔