راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاؤسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہےہرایک نےانگوٹھارکھ کراپناحصہ لےلیاہےفضل الرحمان نےہاؤسنگ مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہےآئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہےسپریم کورٹ آخری امیدہےآئین قانون اوراپنی عزت کوبچائےبلآخریاغریب مرےگایاسڑکوں پرآئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ہے، ہم قطر اور UN میں سکیورٹی دے سکتے ہیں اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلےمیں ڈال رہا ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی آئینی و قانونی بقاء 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے، آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی، علی بلال کا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس رجسٹر ہوا نہ ہی خیبر پی کے سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
چینی صدر شی جن پنگ کاتیسری بارانتخاب اورسعودی عرب ایران کےسفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیںIMFکافیصلہ آنےتک بجلی14.24تک فی یونٹ مہنگی ہوجائےگی علی بلال کاپورسٹ مارٹم رپورٹ کےباوجودکیس رجسٹر ہوانہ ہیKPKسےالیکشن کی تاریخ آئی انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بارانتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں۔