راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑ دی جائے تو ملک میں اکٹھے الیکشن ہوں گے۔
لال حویلی کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جو بھی امیدوار کھڑا کرے گا اس کی سپورٹ کریں گے، الیکشن کمیشن کوئی غلطی نہ کرے پھنس جائیں گے، پوری سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو اجلاس میں پاکستان زیر غور نہیں آیا، غریب کو انہوں نے تباہ کردیا ہے، یہ صرف آڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، امید ہے ملک میں منصفانہ انتخابات ہوں گے، اگر صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں تو بہت بہتر ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کل لاہور ملنے جا رہا ہوں، انتخابات پر بات ہوگی، عمران خان جس بھی امیدوار کا اعلان کریں گے لال حویلی اس کی حمایت کرے گی، 13 جماعتی اتحاد اب منہ کے بل گرے گا، سکندر سلطان راجہ کو پیغام ہے کہ کسی کی نہیں صرف سپریم کورٹ کی سنو۔