آئی ایم ایف نے سستے پٹرول کی حکومتی تجویز مسترد کردی

Published On 29 March,2023 01:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پٹرول کی سکیم پر شدید اعتراض کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطے میں آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔

آئی ایم ایف نے سکیم کی سبسڈی، کنزیومر کی تعداد اور سکیم میں ہونے والے نقصان سے متعلق حکومت سے مکمل پلان مانگا ہے، آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دے رہا ہے۔

Advertisement