اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے ڈیٹا رکھ دیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ صفر سبسڈی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا پہاڑ ہے اسی وجہ سے غریب آدمی کو سہولت دی جا رہی ہے، مہنگائی کا بوجھ امیر اور غریب آدمی سب پر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا
مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کو مسئلہ سبسڈی پر ہے، کل ہی آئی ایم ایف کے سامنے بھی مقدمہ پیش کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موٹررجسٹریشن کا ڈیٹا موجود ہے، ملک میں دو کروڑ لوگ موٹرسائیکل چلاتے ہیں، دو کروڑ لوگوں کو سستا پٹرول ملنے سے فائدہ ہو گا، مڈل کلاس دو کروڑ لوگوں کو سہولت دی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کل 40 لاکھ گاڑیاں ہیں، 800 سی سی کی گاڑیوں کے لیے پٹرول کی قیمت بڑھائی جائے گی، وزیراعظم نے 6 ہفتوں کےاندرکا وقت دیا ہے۔