پاک ایران تفتان سے متصل تجارتی گیٹ بازارچہ کا افتتاح

Published On 08 April,2023 05:04 pm

چاغی: (دنیا نیوز) پاک ایران تفتان سے متصل تجارتی گیٹ بازارچہ کا افتتاح کر دیا گیا، بازارچہ کو سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی ذاتی کوششوں سے کھولا گیا۔

بازارچہ سے مقامی چھوٹے کاروباری لوگوں کو فائدہ حاصل ہو گا، بازارچہ کی بندش سے تفتان کے مقامی تاجر شدید پریشان تھے، بازارچہ گیٹ میں صرف ایران کی طرف سے چند مخصوص آئٹم امپورٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بازارچہ سے سیمنٹ، ٹائلز، کلنکر، اور کھانے کی اشیاء کھجور، ٹماٹر، پیاز وغیرہ امپورٹ ہوگا، چھوٹے کاروباری لوگ محدود وسائل میں سامان امپورٹ کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ادارے کی پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے قرض معاف کرنے کی سفارش

فیڈرل بورڈ آف ریونیو، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر، مقامی قبائلی عمائدین اور لیویز نے گیٹ کھولنے کے لیے انتظامات کیے، افتتاحی تقریب میں ایرانی اور پاکستانی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، کسٹم ،این ایل سی،قبائلی عمائدین اور تاجر برادری شریک تھی۔

بازارچہ گیٹ ڈیڑھ سال قبل ایران اور پاکستان کا مشترکہ بازارچہ تھا، اب پاکستان نے25 ایکڑ اراضی پر بازارچہ خود تعمیر کیا۔