پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ، گروتھ کم رہے گی، آئی ایم ایف رپورٹ

Published On 11 April,2023 07:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ، گروتھ کم رہے گی۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد تک ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی، رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ آئندہ مالی سال ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ امریکا پہنچ گئے

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9 فیصد ہو گی، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement