اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برنٹ آئل مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی نرخوں میں 1.36 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 1.36 فیصد کم ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 70.30 ڈالر فی بیرل ہے، مارچ کے بعد ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔