نیو یارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 2.76 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 71.34 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ گئی، جو 2.91 ڈالر اضافے کے بعد فی بیرل قیمت 75.41 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کے سبب ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی۔