برسلز: (دنیا نیوز) یورپی ملک بیلجیئم بھی عالمی مہنگائی کی زد میں آگیا، دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں یونین ملازمین نے احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے دارالخلافہ میں مظاہرین نے کام کے خراب حالات، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا، مطاہرین کی جانب سے حکومت اور کاروباری اداروں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو غربت کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔
مظاہرین نے ہڑتال کے حق کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے مزدوروں کی اجرت کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔