اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، نابلس میں 3 فلسطینی شہید

Published On 22 May,2023 11:21 am

یروشلم :( دنیانیوز) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بلاتہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کر فلسطینیوں کو شہید کیا ، شہید ہونے والے افراد کی شناخت 32 سالہ محمد ابو زیتون، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 24 سالہ عبداللہ ابو حمدان کے نام سے ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ کے داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے ایمبولینسوں اور صحافیوں کا داخلہ بھی روک دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کا گزین کیمپ پر رواں ماہ میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔


 

Advertisement