وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے تک رکھنے تجویز

Published On 02 June,2023 10:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100ارب روپے تک رکھنے تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا جس میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

وزارت خزانہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے تک رکھنے کی اجازت دی ہے جب کہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔ 

Advertisement