اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے مقابلے بجٹ 2023-24 میں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 118 ارب روپے کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 2023-24 میں وفاق اور صوبے مل کر 2458 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی فنڈز خرچ کریں گے، صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پلان کا حجم 1559 ارب، وفاق کا 900 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ سب سے زیادہ 617 ارب روپے ہو گا، صوبہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کا بجٹ 268 ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں صوبہ بلوچستان کے سالانہ ترقیاتی پلان کا حجم 248 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔