ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ لگانے کی تجویز

Published On 09 June,2023 02:19 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ریٹرن تاخیر سے فائل کرنے پر جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں سیکشن 165 کے تحت ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ فائل نہ کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹ کرنے پر یومیہ 200 روپے اضافی جرمانہ لگانے اور ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 25 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

 

Advertisement