اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجٹ سے قبل وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا لگ گیا، بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پارٹی سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں کمی، جی ڈی پی گروتھ 0.29 فیصد رہی، اسحاق ڈار
بلوچستان حکومت نے 55 ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے بعد فیصلہ کیا، بلوچستان عوامی پارٹی نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کے خلاف انضباطی کارروائی کر کے ڈی سیٹ کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ این ای سی کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی مرکزی حکومت کے رویے کی وجہ سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے شرپسندوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا: جہانگیر ترین، نئی پارٹی کا اعلان کر دیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی وجہ وفاقی حکومت کی بلوچستان کے لیے سرد مہری ہے، بلوچستان شدید مالی مسائل کا شکار ہے، ان مسائل کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کا عدم تعاون ہے۔