اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران گرین فیلڈ آئل ریفائنری کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا، فریقین نے آئندہ ایک سے دو ماہ میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ کراؤن پرنس اور پرنس عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کی عظیم قیادت کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔