الریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شامی ہم منصب فیصل المقداد سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ڈاکٹر فیصل المقداد کے درمیان یہ ملاقات عرب لیگ کے رکن ممالک اور بحرالکاہل کے چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کے درمیان دوسرے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ اس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔
— Foreign Ministry