کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنیوالی دوسری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال

Published On 18 June,2023 09:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کرنے والی دوسری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے 500 کے وی کے ٹو کے تھری، اور این کے آئی لائن کا کنڈکٹر متاثر ہوا تھا، دونوں لائنیں بحال کر دی گئی ہیں۔

این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے انجینئرز اور سٹاف نے بحالی کا کام رات گئے تک مکمل کیا، پہلی ٹرانسمیشن لائن گزشتہ روز 2 بجے بحال کر دی گئی تھی۔

ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مطابق اس وقت کے الیکٹرک کو 3 ٹرانسمیشن لائنوں سے بجلی کی ترسیل جاری ہے۔