کراچی: (دنیا نیوز ) ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.70 فیصد اضافہ ، مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں42.25 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں پیاز8.70 اور آلو4.79 فیصد ، آٹا 4.05 فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01 فیصد ، چینی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی، 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بُری خبر، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں ٹرانسفر کرانے کی فیسوں میں اضافہ
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے7.51 فیصد اور چکن 2.80 فیصد ، انڈے 0.17 فیصد سستے ہوئے، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ، کوکنگ آئل 5 َلٹر ٹن بھی سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےدال مسور، دال مونگ،دال چنا بھی سستی ہوئیں جبکہ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔