کراچی: (دنیا نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 6.335 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق جون کے مہینہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے 127 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لیکر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 78 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔