سٹیٹ بینک نے اپنی سالگرہ پر 75 روپے کا نیا یاد گاری نوٹ جاری کردیا

Published On 04 July,2023 06:04 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی پچتھرویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہے جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اسی مناسبت سے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کررہے ہیں، جو محض ایک مرتبہ ہی جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ نوٹ پر خطاطی سے بنی سٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔