ہفتے کو کھلنے والے بینک شام ساڑھے پانچ بجے تک ٹیکس جمع کرینگے: سٹیٹ بینک

Published On 19 June,2023 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے بینکوں کی ہفتے کو کھلنے والی برانچیں شام ساڑھے پانچ بجے تک کام کرینگی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا، بینکوں کی تمام برانچیں جو ہفتہ کو کھلی رہتی ہیں وہ اے ڈی سی کی کاؤنٹر پر ٹیکس وصولی کے لیے 24 جون 2023 کو معمول کے بینکاری اوقات میں شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں، تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کی غرض سے اپنی آن لائن ادائیگی کی سہولتوں یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم وغیرہ کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنائیں۔