کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 15, 2023
اس سے قبل 2 جون کو جاری کئے گئے اعداد وشمار میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر تھے جو دوبارہ 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں گذشتہ ہفتے کمی دیکھی گئی اور9 جون تک مجموعی ڈالر ذخائر کا مالی حجم 9 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہا۔