کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 10کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کےدوران 10کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4ارب 9کروڑ7لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 42کروڑ23لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 9ارب 51 کروڑ30لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔