کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی انٹر بینک کے ریٹ کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی۔
کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی اس سے قبل اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوتی تھی، اب کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیاں انٹربینک کاؤنٹر سے کی جائیں گی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 285 روپے 47 پیسے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔