کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 19 کروڑ اور 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
مجموعی زخائر کی مالیت 19 مئی کو 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔