کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 15, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 2 روپے اضافے کیساتھ 296 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔