اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 36 ملین ڈالر کمی کے بعد 9.75 ارب ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.20 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کردار ادا کریں: اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے درخواست
اعداد و شماری کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔