اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد 16 جون تک ذخائر 3 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی، گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کو 30 کروڑ ڈالرز حکومتی قرض کی مد میں موصول ہوئے جنہیں 23 جون سے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 86 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہیں جن میں سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 32 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہیں۔