اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی ڈبلیو پی نے 9.41 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبے منظور کر لیے، 1064 ارب روپے کے 7 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال کے زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں زراعت و خوراک، تعلیم، مواصلات، آبی وسائل کے منصوبے زیر بحث آئے۔
وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز کی حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے، فیڈرل گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس مینجمنٹ سائنسز اور سپیشلائزڈ ڈسپلن منظور کر لیے گئے۔
اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کنسٹرکشن آف روڈ فرام رائیونڈ روڈ تا ملتان منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا، سی ڈبلیو پی نے پنجاب آرٹیریل روڈز امپروومنٹ پروگرام منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا۔
حیدرآباد سکھر سمیت خوازاخیل بیشام ایکسپریس وے دونوں منصوبوں سمیت پٹ فیڈر کینال سسٹم کی ترمیم کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔