کراچی: (دنیا نیوز) کرپشن کے معاملے پر گرفتار کسٹم افسر کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ گرفتار افسر رشوت کے پیسوں سے سونا خرید کر دیگر اعلیٰ افسران کو دیتا تھا، 160 تولے سے زائد سونا رشوت کے عوض کسٹم افسران کو خرید کر دیا گیا، کلفٹن میں جیولری شاپ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر رسیدیں برآمد کیں، سونا بے نامی رسیدوں پر خریدا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ سونا خریدنے والے کسٹم افسر کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو وہ فرار ہو گیا، سمگلنگ کے سامان کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے کھاتوں کے رجسٹرز بھی برآمد کر لیے ہیں۔