اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل اپیل کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔
اپیل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں درج مقدمہ خارج کرنے اور مقدمے کی کارروائی روکنے کی استدعا کر رکھی ہے۔