لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میاں اسلم اقبال ، فرخ حبیب ، حماد اظہر ،زبیر نیازی سمیت 13 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزموں کے خلاف سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات کے سلسلہ میں وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔