راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
شہریار آفریدی کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین کے روبرو پیش کیا گیا، شہریار آفریدی کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے شہریار آفریدی کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
دریں اثنا پولیس ٹیم شہریار آفریدی کو لے کر انسداد دہشت گردی عدالت سے روانہ ہوگئی۔