پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔
میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کیوں یہ وقت ضائع کیا یہ ایک بہت بڑا راز ہے، سوال چھوڑے جا رہا ہوں کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کا وقت کیوں ضائع کیا، یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی
پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ سوچنا چاہیے کہ تحریک انصاف نے تین، چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟، یہ سوال بہت گہرا ہے، کیا وجوہات ہیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن تسلیم نہیں کیا، ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار کے راستے پر یہ ہمیں سوچنا ہے۔