اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے منظر عام پر آنے کے بعد گمشدگی کی ایف آئی آر خارج کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی رپورٹ خارج کرنے کیلئے بیان جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر ڈرامہ تھا، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا: اعظم خان کا اعترافی بیان
اعظم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے ہمراہ روپوش تھے، انہوں نے اپنی مرضی سے ہی 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔