کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی، مجموعی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالرہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔