لاہور : ( دنیا نیوز ) سٹیٹ بینک نے ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت دے دی۔
سٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔
سرکلر کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیزکی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی جبکہ برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔
سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانے ہوتے تھے۔