کراچی: (دنیا نیوز) محرم الحرام کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک 28 اور 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو 9 اور 10 محرم الحرام کے باعث عام تعطیل ہوگی جس کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے بند ہوں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو محرم الحرام کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔