پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش

Published On 20 July,2023 01:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش کر دیا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ سٹیٹ بینک دنیا میں دیگر ممالک کی طرح ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ملک میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو منصوبے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا پروگرام لانچ کیا جائے گا، ابھی ڈیجیٹل کرنسی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔