کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔
کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلات زر لانے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز ہے، ترسیلات زر بھجوانے والوں کی شکایات کا مکمل ازالہ کرنے کا میکنزم بنا رہے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ گذشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئیں، ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنے کا پلان ہے، کوشش کر رہے ہیں تمام ترسیلات بینکنگ چینل سے موصول ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں لنک ہیں، پاکستان اس سسٹم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے، ملک میں 8 ارب ڈالر کی ہنڈی اور حوالہ کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتا۔