کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ ڈالر اضافہ ہو گیا، اضافے کے بعد کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے۔