کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام کیلئے کمیٹی تشکیل

Published On 13 August,2023 03:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈی کے ڈیزائن کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات خصوصی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

نئی سبزی وفروٹ منڈی سے ملحقہ فش مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس بھی بنائے جائیں گے، سی بی ڈی اورپنجاب ایگری کلچر ریگولیٹری اتھارٹی اشتراک کار سے سبزی و فروٹ منڈی کے آپریشنل امور کی نگرانی کریں گے۔

نئی سبزی و فروٹ منڈی کیلئے بہترین سیوریج سسٹم کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، نئی سبزی و فروٹ منڈی تک رسائی کیلئے دو رویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔