کراچی: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 اگست سے ہو گا، اضافہ تمام ایکسپریس، شٹل، پیسنجر، انٹر سٹی ٹرینوں اور ریلوے سیلون پر ہو گا۔
کراچی سے شکار پور کا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد 1600 روپے ہو گیا، کراچی سے میہڑ کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 1400 روپے ہو گیا، کراچی سے لاڑکانہ کا کرایہ 100 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈویژنز کے ڈی ایس، ڈی سی اور ریلوے اضافی کرایوں پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔