لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہو گیا، نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا، ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چار سال میں جو تباہی کی گئی ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، 2013 میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے مسائل تھے، ہم معیشت وہاں لے کر گئے جہاں ہم 24 ویں معیشت بن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت کر دی
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا، ہم نے 2017 میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی تھی لیکن 2018 کے بعد 4 سال میں ملک کی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔